سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ منگل کی سہ پہر مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بالائی میں موسم سرد ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کو بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Swat
