سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے63کمیونٹی سکول کے اساتذہ نے تنخواہوں کے عدم ادائیگی کے خلاف گراسی گراؤنڈ مینگورہ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں خواتین اور مرد اساتذہ نے شرکت کی۔ اساتذہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے 63 کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ میں 59 جن میں گیارہ مرد اساتذہ بھی شامل ہیں، کو فروری میں ویری فائیڈ کیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود 14 ماہ سے ہم تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Swat
