Swat

مٹہ بیاکند، اسکول کی وین الٹنے سے 8 بچوں سمیت 9 افراد زخمی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بیاکند میں اسکول کی وین الٹنے سے 8 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ تحصیل مٹہ کے  علاقے بیاکند میں پیش آیا جہاں مٹہ جاتے ہوئے نجی اسکول کی وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ نتیجتاً 8 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور نعیم بھی زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی بچوں کی شناخت شفیع اللہ، ناصر، ضیاء اللہ، حمزہ، ذاکر، روح اللہ، اسماء اور سلویٰ کے نام سے ہوئی۔ 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں