سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) جوڈیشل ملازمین کے ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال خان، اے ٹی سی جج پیر عبید اللہ شاہ، سینئر سول جج طلا محمد اور دیگر جوڈیشل آفیسر ز ولی خان وردگ چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن اور ڈویژنل کابینہ نے شرکت کی۔ یٹائرڈ ملازمین حمید اقبال سپرنٹنڈنٹ، محمد سلیمان اسسٹنٹ، خورشید خان، عبدالرشید، شیر زمان، عبدالناصر اقبال، ریحان علی، ہارون رشید اور محبوب عالم کو مقررین نے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے دورانِ ملازمت عوام کی خدمت کو ترجیح دی۔ سیشن جج نے آخر میں ریٹائرڈ ملازمین میں یادگاری شیلڈ اور تحائف تقسیم کئے۔
