سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ، خوازہ خیلہ میں عطائیت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عطائیوں کے خلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کی روشنی میں خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے سینئر انسپکٹر سعید الرحمان کی قیادت میں تحصیل مٹہ، خوازہ خیلہ کے علاقوں سخرہ، دارمئی، میاندم اور فتح پورمیں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران غیر متعلقہ اور نان کوالیفائیڈ افراد ہر مندر سنگھ، ریاض حسین، دلدار علی اور جمال ناصر کو مریضوں کو انجکشن لگانے اور مختلف بیماریوں کے لیے ادویات تجویذ کرنے کے عمل میں مصروف پایا گیا، جس پر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میٹ ہیلتھ کلینک، ریاض ہیلتھ کلینک، ناصر ہیلتھ کلینک اور ذاکر اللہ ہیلتھ کلینک کو بند کرکے سیل کیا گیا۔معائنے کے دوران میں گوہر ہیلتھ کلینک، ڈاکٹر توصیف گل کلینک اور ودان ہومیو کلینک کو خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن کے لیے نوٹس جاری کیے گئے۔
