Swat

رمضان گزارنے کے لیے سوات میں ملک بھر سے لوگوں کی بکنگ جاری

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) رمضان المبارک کا بابرکت مہینا سوات کے ٹھنڈے علاقوں میں گزارنے کے لئے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے گرم علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے امسال بھی ملم جبہ، مرغزار، میاندم، مدین، بحرین، کالام، اتروڑ اور مٹلتان میں اپارٹمنٹس، گھر اور ہوٹلوں میں کمرے کرایہ پر بک کر لیے۔ گرم علاقوں کے لوگ ہر سال یکم رمضان سے ایک یا دو دن پہلے اہلِ خانہ کے ساتھ سوات منتقل ہوجاتے ہیں اور ان علاقوں کے یخ موسم میں ما ہِ صیام یہاں پر گزار کر عید سے ایک یا دو دن پہلے واپس چلے جاتے ہیں۔ ان علاقوں کے پراپرٹی ڈیلرز اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے مطابق اب تک 70 فیصد عمارتیں لوگوں نے ماہ رمضان کے لئے کرایہ پر حاصل کر لی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔