Swat

درگئی چیک پوسٹ پر عوام اور سیاح رُلنے لگے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیکورٹی فورسز کی جانب سے ملاکنڈ لیویز کو حوالہ کرنے کے بعد لیویز نے درگئی چیک پوسٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے لوگوں اور خاص کر سیاحوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا۔ لیویز کو چیک پوسٹ حوالہ ہونے کے بعد اب مذکورہ اہلکار پبلک ٹرانسپورٹ میں شامل گاڑیوں بس، کوسٹر اور ہائی ایس کو ایک لین میں روکتے ہیں جس کے بعد گاڑی میں بیٹھے تمام مرد و خواتین کے شناختی کارڈ اکھٹے کئے جاتے ہیں، اور آخر میں لیوز اہلکار ان شناختی کارڈ کو جانچ پڑتال کے لئے ایک کمرہ میں لے کر جاتے ہیں۔اکثر اوقات ایک گھنٹا تک مسافروں کو چیک پوسٹ پر گاڑیوں میں انتظار کرایا جاتا ہے جس کی وجہ سے چیک پوسٹ کی اس لین میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ سوات آنے والے سیاحوں نے بھی شکایت کی ہے کہ درگئی چیک پوسٹ پر ان کو کافی تنگ اور انتظار کرایا جاتا ہے۔ سوات اور کالام ہوٹلز ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ درگئی چیک پوسٹ پر یہ سلسلہ ختم کیا جائے اور عام لوگوں اور سیاحوں کو سہولیات دی جائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔