Swat

سبزی منڈی اور بس سٹینڈ بلند بانگ دعوؤں کے باوجود منتقل نہ ہوسکے

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) انتظامیہ اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے بار بار دعوؤں کے باوجود اور آخری تاریخ گزرنے کے بعد بھی مینگورہ شہر سے جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منڈی کو منتقل نہیں کیا جاسکا۔ جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منڈی شہر کے وسط میں واقع ہیں جن کی وجہ سے شہر میں ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے۔ پچھلی صوبائی حکومت میں جنرل بس سٹینڈ کے لئے بائی پاس روڈ پر زمین خریدی گئی تھی، جس پر ٹر مینل تعمیر ہوچکا ہے۔ اوڈیگرام کے مقام پر سبزی منڈی بھی تیار ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ڈی سی سوات اور تحصیل ناظم مینگورہ نے بس سٹینڈ اور سبزی منڈی کی منتقلی کے لئے مختلف تواریخ دیں اور اس بار ان کی منتقلی کے لئے 30 اپریل کی آخری تاریخ دی گئی تھی۔ ساتھ یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 30اپریل کے بعد شہر کے اندر بس سٹینڈ اور سبزی منڈی کو سیل کیا جائے گا، لیکن آخری تاریخ گزرنے کے بعد بھی بس سٹینڈ اور سبزی منڈی کو شہر کے وسط سے منتقل نہ کیا جاسکا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔