سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ کے امیر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت فوج کو سیاست کے لئے استعمال کر رہی ہے، جو موجودہ حکومت کی غلطی اور اپنی خامیاں چھپانے کی کوشش ہے۔ گراسی فٹ بال سٹیڈیم میں کارکنوں کے تربیتی اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کے لئے ایسے الفاظ استعمال نہ کرے، جو قابل مذمت ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عام لوگوں کے برداشت سے باہر ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے جو غریب اور مزدور طبقہ کی طاقت سے باہر ہے، جس کی وجہ سے لوگ موجودہ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ اگر موجودہ ناکام حکومت کو اس ملک پر مزید مسلط کیا گیا، تو لوگ غربت کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہوں گے۔
Uncategorized @ur
