Swat

مکان باغ، شدید آتش بازی سے شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے گنجان آباد علاقہ مکان باغ میں شدید آتش بازی سے شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جمعرات کو بعد نماز عشا ء مکان باغ میں شدید آتش بازی کی آواز سے شہر بھر میں  خوف وہراس پھیل گیا۔ شہری آتش بازی کی آواز کو فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سمجھنے لگے۔ شہریوں نے اس دوران ایک دوسرے، اخبارات کے دفاتر اور پولیس تھانوں میں فون کرکے معلومات حاصل کیں، جس پر تھانہ مینگورہ کے ایک اہلکار نے فون پر بتایا کہ ایک حکومتی منتخب رکن کے بھتیجے کی منگنی ہے جس کی وجہ سے وہ آتش بازی کر رہے ہیں۔ آتش بازی کافی دیر تک جاری رہی اور شہر میں رات گئے تک لوگوں میں خوف وہراس رہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔