سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں پولیس نے غیر مقامی خواتین گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9خواتین کو حراست میں لیکر دارالامان منتقل کردیا۔خواتین بھیک مانگنے کی آڑ میں گھروں سے چوری سمیت نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں ملوث ہیں۔ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان کے مطابق کارروائی عوامی شکایات پر کی گئی۔اس دوران مینگورہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے نو غیر مقامی خواتین گداگروں کو حراست میں لے لیا، جنہیں بعدا زاں دارالامان منتقل کردیا گیا۔
Swat
