سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے دو الگ حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق اور 8افراد زخمی ہوگئے۔ٹریفک کا پہلا حادثہ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی کے مقام پر پیش آیا،جہاں موٹر کار نمبر ایل آر وائی 960اور مسافر کوچ کے مابین تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار ایک نوجوان سولہ سالہ عمران ولد بیلادر سکنہ سپل بانڈئی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دیگر افراد مرادعلی ولد دوشم گل سکنہ گل کدہ،بخت بیدار ولد صفدر سکنہ مرغزار زخمی ہوگئے۔کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ ٹریفک کادوسرا حادثہ تحصیل مٹہ کے علاقے اشاڑے میں پیش آیا۔ جہاں موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکر اگئی، جس کے نتیجے میں انیس سالہ نوجوان اشفاق ولد میاں گل موقع پر جاں بحق ہوگیااور دیگر افراد نامدار ولد شاہ پرسان،حسین ولد حلیم گل،عمران ولد فضل سبحان،اکبرعلی ولد دولت خان،حبیب النبی ولد آفرین سکنہ ڈھیرئی بابا خوازہ خیلہ زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔
Swat
