سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل ناظم مینگورہ(بابوزئی)اکرام خان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ پیراشوٹ پر آکر سستا بازارکاافتتاح کرنے والوں نے سیاسی میلہ سجاکر واپس چلے گئے۔ ”سستابازار“ کے خلاف نہیں بلکہ طریقہئ کار کے خلاف ہیں۔ ٹی ایم اے کو بائی پاس کرکے سستا بازارقائم کرنا ٹی ایم اے کے معاملات میں مداخلت کرنے کے مترادف ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے شناختی کارڈ حاصل کرکے ان کو زبردستی سستا بازارمیں کاروبارلگانے کی کوشش کی۔ میرے دوگھنٹے کے الٹی میٹم پراے سی بابوزئی کو لوگوں کے شناختی کارڈز واپس کرناپڑے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی، ایک صوبائی وزیرمع مقامی ایم پی اے فضل حکیم نے پیراشوٹ کے ذریعے آکرمینگورہ میں سستے بازار کاافتتاح کیا، جوان کاکام نہیں۔ ہتھ ریڑھی والوں سے زبردستی شناختی کارڈ حاصل کرکے ان کو سستابازارمیں کاروبارلگانے کے لیے ان پر دباؤ ڈالاگیا، لیکن ہمیں افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑتاہے کہ ان لوگوں سے شناختی کارڈ اے سی بابوزئی نے حاصل کیے تھے، جبکہ بعض ذمہ دارافرادنے ان لوگوں کوٹی ایم اے کی راہ دکھائی۔ اس سے ہماراکوئی تعلق نہیں۔
