سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ ملا پٹے قلاگے میں بہو اور ایک جوان کو قتل کرنے والے تین میں سے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 24 اپریل2019ء کو ملزم شیر رحمان نے اپنے بیٹے فرمان اور پوتے عثمان کے ساتھ مل کر اپنی بہو 25 سالہ مسماۃ (ث) اور 20 سالہ لڑکے سلطان روم کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور فرار ہوگئے تھے۔ ڈی ایس پی کبل کے مطابق دو ملزمان فرمان اور عثمان علی کو گرفتار کرکے ان سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔
Swat
