Swat

مینگورہ، کروڑوں مالیت کی اسٹریٹ لائٹس روشن ہونے سے پہلے ہی خراب

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں ایک سال پہلے لگنے والی کروڑوں روپے مالیت کی اسٹریٹ لائٹس روشن ہونے سے پہلے خراب ہونے لگیں۔ پچھلی حکومت نے مینگورہ شہر میں سڑکوں کے دونوں اطراف سولر سسٹم سے چلنے والی اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا کام شروع کیا تھا جس میں مینگورہ اور سیدو شریف کی بیشتر سڑکوں پر انہیں نصب کیا گیا۔ کچھ علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس لگانے کا کام باقی ہے، لیکن ایک سال گزرنے کے باجود نہ تو ان اسٹریٹ لایٹس کو ”آن“ کیا گیا، بلکہ بیشتر اسٹریٹ لائٹس روشن ہونے سے پہلے ہی خراب ہونے لگیں۔اسٹریٹ لایٹس کے لیے لگائے گئے کئی کھمبے گاڑیوں کی ٹکر سے گر چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ذمہ دار حکومتی رکن نے کہا کہ اس سکیم میں فنڈ کی کمی کی وجہ سے ٹھیکیدار نے پچھلے سال سے کام بند کیا ہوا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔