Swat

اوڈیگرام، نمازِ تروایح کے دوران دو فریقین کے درمیان فائرنگ، چار زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں نمازِ تروایح کے دوران دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان افطاری سے پہلے تکرار ہوئی تھی، نمازِ تروایح کے لئے جب فریقین جامعہ الفاروقیہ پہنچے، تو وہاں پھر تکرار کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔