سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر اور گرد نواح کے علاقوں میں بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد کو باؤلے کتوں نے کاٹ لیا۔باؤلے کتے نے امانکوٹ میں چار، رحیم آباد میں 2،قمبر میں 3اور مینگورہ میں پولیس اہلکار سمیت3 افراد کو کاٹ لیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دس مریضوں کو ہسپتال لایا گیا۔ مریضوں کے مطابق ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بازار سے اسے خرید تے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل بھی مینگورہ شہر میں درجنوں افراد کو باؤلے کتوں نے کاٹا تھا۔
