Swat

بحرین، کالام اور ملحقہ علاقوں میں ٹراؤٹ مچھلی کا غیر قانونی شکار عروج پر

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے بالائی علاقوں بحرین، مانکیال، پشمال، کالام اور ملحقہ علاقوں میں ٹراؤٹ مچھلیوں کا غیر قانونی شکار عروج پرپہنچ گیا۔ سوات کی تحصیل بحرین کے مختلف مقامات پر شکاری لوگ جالوں کے ذریعے دنیا کی مشہور ٹراؤٹ مچھلیوں کا غیر قانونی شکار کررہے ہیں جس کے باعث دریا میں نہ صرف نسل کشی ہورہی ہے بلکہ یہ مچھلی بھی نایاب ہوتی جارہی ہے۔ غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔محکمہئ ماہی پروری کے حکام نے معنی خیز خاموشی اختیار رکھی ہے جس پر علاقہ عمائدین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔