Swat

رنگ محلہ، چلتی رکشہ پر فائرنگ سے خاتون کونسلر زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے رنگ محلہ میں چلتی رکشہ پر فائرنگ سے خاتون کونسلر حسینہ زخمی ہوگئی۔ ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم کے مطابق ملزم حضرت حسین نے مبینہ طور پر رکشہ میں سوار خاتون کونسلر پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم مجروحہ کا پڑوسی ہے۔ گذشتہ روز دونوں کے مابین مبینہ طور پر تکرار ہوئی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔