Swat

شاہ ڈھیرئی، رشتہ تنازعہ،بہنوئی اور سالا گتھم گتھا، ایک جاں بحق،دوزخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں رشتہ کے تنازعہ پر بہنوئی اور سالے کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور مخالف فریق کے 2افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی کبل سرکل اکبر خان شنورای کے مطابق واقعہ تحصیل کبل کے علاقے کمیاری میں پیش آیا، جہاں پر سبزعلی اور اس کے بہنوئی سید رحمان کے مابین رشتہ کے تنازعہ پر تصادم ہوا جس پر فریقین نے ایک دوسرے پر چھریوں کے وار کردئے۔ نتیجے میں سبزعلی ولد تورستم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مخالف فریق کے سید رحمان اور فضل خالق زخمی ہوئے ہیں۔ مقتول فریق نے سید رحمان، فضل خالق اور سیدرحمان کے بیٹے اختر ایاز پر قتل کی دعویداری کی ہے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان فریق نے مقتول سبزعلی، ان کے بھائیوں شاد علی اور امدادعلی سمیت شیرین زادہ کے خلاف مجروحیت کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔