سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ بنڑ میں قتل ہونے والی فنکارہ مینہ کا ملزم شوہر چارروز بعد گرفتار کرلیا گیا۔ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ اور ایس ایچ او بنڑ طارق علی نے مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملزم شوکت علی نے 7 مئی کو پہلے روزے کی شام اپنی فنکارہ بیوی مینہ کو قتل کرکے روپوش ہوگیا تھا، جسے پولیس نے مسلسل تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم نے پولیس کے سامنے اعترافِ جرم کرلیا ہے کہ اس نے پیسوں کے تنازعہ پر اپنی بیوی کو قتل کیا ہے، تاہم ملزم کو آج ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اورعدالت سے ملزم سے مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
Swat
