Swat

اوڈیگرام، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ٹھن گئی، فائرنگ سے ایک زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ سے ن لیگ کا کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او رحیم آباد محمد ایاز کے مطابق دونوں پارٹیوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے، تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ن لیگ کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ مجروح کو  طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ن لیگ کے ضلع کونسلر نورعلی شاہ اور پی ٹی آئی کے ضلع کونسلر سمیع اللہ سمیت 13 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں