سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ رنگ محلہ میں خاتون کونسلر حسینہ پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گذشتہ روز ملزم حضرت حسین المعروف سور نے خاتون کونسلر حسینہ کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ ایس ایچ او مینگورہ کے مطابق انہوں نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیاہے۔
Swat
