سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے اینگروڈھیرئی میں گھریلو تنازعہ پر باپ بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے بیٹا زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد محمدایاز کے مطابق نواحی علاقے اینگروڈھیرئی میں ملزم بخت زمین اور بیٹے ہدایت اللہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے دوسرے بیٹے عرفان اللہ کوزخمی کردیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Swat
