Swat

مینگورہ بائی پاس، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ممتاز حسین عرف حسین علی ولد امیر مقام موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار کر کچل دیا اور فرار ہوگیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں پہلے سیدو شریف اور بعد میں اسلام آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ مرحوم پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر شاہد علی خان کے تایا تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں