Swat

سوات ماڈل کورٹ، تین مقدمات کی سماعت، فیصلے سنا دیے گئے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں قائم ماڈل کورٹ کی جج ہاجرہ رحمان نے قتل کے 3مقدمات کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلے سنادئے۔ 2 مقدموں میں ملوث 3 ملزمان کو عمر قید اور 5,5 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی۔ قتل کے تیسرے مقدمے میں ملوث بہن بھائی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔ علاقہ سنگوٹہ میں 1979ء میں قتل کے ایک مقدمہ میں ملوث ملزم سید واحد ولد عبدالمالک سکنہ سنگوٹہ کو باچا سید نامی شخص کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ تھانہ کوکارئی کی حدود میں 2017ء میں ہونے والے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان بخت نذر ولد طوطی اور الف زادہ ولد گل صدبر ساکنان جامبیل کو فضل احد الیاس کو قتل کرنے کے جرم میں بھی عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ اسی طرح تھانہ غالیگے کے 2016ء کے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان بہن بھائی تیرہ سالہ حمزہ خان ولد افضل شاہ اور اس کی بہن ریحانہ پر استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ ہوسکا۔ عدم ثبوت کی بنا پر فاضل جج نے دونوں ملزمان کو بری کردیا۔ ملزمان پر علاقہ پارڑئی میں تین سالہ بچہ حسنین ولد عمر صدیق کوتشدد کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کرنے کا الزام تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔