سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس سید ارشد علی نے باجوڑ کے سابق ایم این اے شہاب الدین خان کے بیٹے جلال الدین خان کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جلال الدین خان کی جانب سے سابق جسٹس شیر محمد خان ایڈووکیٹ کی دلائل مکمل ہونے کے بعد فاضل جج نے جلال الدین خان کی رہائی کا حکم دیا جس کے بعد ان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ بیس روز قبل ضلع باجوڑ کے سالارزئی کے علاقہ پشت میں کھلی کچہری کے دوران افراتفری پھیلانے کے الزام میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ان کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔
