سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈاکٹر وں نے پشاور میں ساتھی ڈاکٹر پروفیسرضیاء الدین پر تشدد کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال کی اور اوپی ڈیز بند رہیں۔ ڈاکٹروں نے نجی کلینکس بھی بند کردیے۔ پشاور میں گذشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اوروزیر اعظم کے کزن نوشیران برکی اور ڈاکٹروں کے مابین ہاتھائی کے دوران گارڈز کی جانب سے ڈاکٹر ضیاء الدین آفریدی پر مبینہ تشدد کے خلاف سوات میں ڈاکٹروں کی اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے۔ اس کے باعث دوسرے روز بھی اوپی ڈیز بند رہیں اور ڈاکٹروں نے نجی کلینکس بھی بند کردیے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اس ضمن میں اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Swat
