سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) محلہ لنڈیکس میں یرغمال بنائے جانے والے بچوں کے اہلِ خانہ کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھی یہ ملزمہ لڑکی اس گھر کے دروازے پر آئی تھی اور گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر کہا تھا کہ ہم پولیو والے ہیں۔ بچوں کو باہر نکال دیں، تاکہ ان کو پولیو کے قطرے پلائیں جاسکیں۔ شک پڑنے پر بچوں کی والدہ نے اپنے شوہر کو فون کیا جنہوں نے محکمہ صحت میں کسی کو فون کرکے پوچھا، تو انہوں نے بتایا کہ پولیو کی مہم ان دنوں نہیں ہے جس پر شوہر نے فون کرکے اہلیہ کو دروازہ بند کرنے اور بچوں کو باہر نہ جانے کا کہا۔
