سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔لوگوں نے پنکھے چلانا بند کر دیے۔ بدھ کے بعد جمعرات کو بھی صبح سے مینگورہ شہر سمیت سوات بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے سردی واپس لوٹ آئی۔ مینگورہ شہر میں لوگوں نے پنکھے چلانا بند کردیے۔ بالائی علاقوں میں لوگوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے گرم کپڑے پہننا شروع کردیے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کو بھی مینگورہ شہر سمیت سوات میں بارش کا امکان ہے۔
Swat
