Swat

سیدو شریف ائیر پورٹ کی امسال ڈومیسٹک پروازوں کے لئے کھولنے کی امید پیدا ہوگئی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  کئی سالوں سے بند سیدو شریف ائیر پورٹ کی اس سال ڈومیسٹک پروازوں کے لئے کھولنے کی امید پیدا ہوگئی۔ خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات پر سیدو شریف ائیر پورٹ کو اکتوبر میں ڈومیسٹک پروازوں کے لئے کھولنے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مستقبل میں اس ائیر پورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لئے استعمال میں لانے کے لئے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے دو ارب روپے کی لاگت سے 14سو کنال اراضی بھی خرید لی ہے جس پر ائیر پورٹ کے رن وے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اور ائیر پورٹ کی توسیع کی جائیگی۔ بعد میں سیدو شریف ائیر پورٹ سے خلیجی ممالک کے لئے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں