سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ماہِ رمضان کے دوران ہاکی اور بیڈ منٹن کے رمضان فلڈ لائٹس ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا۔ گیم میں بیڈ منٹن اور ہاکی کے ٹورنامنٹ کھیلے جائیں گے جس میں ضلع بھر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ خیبر پختون خوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے منعقد کئے جار ہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں اے ڈی سی فواد خان، ضلعی سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک، خیبر پختون خوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی کاکا، ضلعی صدر یحی دولت خیل اور ضلع سوات کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ملک ودان نے بھی شرکت کی۔ ضلعی سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک نے کہا کہ دونوں ٹورنامنٹ رمضان کے مہینے میں رات کو کھیلے جائیں گے جن میں ضلع بھر سے رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
