Swat

سوات پولیس کا رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے سیکورٹی پلان کا اعلان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے سیکورٹی پلان کا اعلان کردیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید کے لیے سیکورٹی پلان کا اعلان کرتے ہوئے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ شہر سمیت ضلع بھر کی تمام شاپنگ مارکیٹوں اور بازاروں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔  خواتین مارکیٹوں اور چینہ مارکیٹ میں لیڈی پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ گشت کا نظام بھی مؤثر کرنے اور بڑھانے کا حکم دے دیا گیا۔ رات کو بھی اضافی نفری بڑھادی گئی اور رات کو پولیس اہلکاروں سمیت سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار اور کویک ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا جو چوبیس گھنٹے کسی بھی ناشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار رہے گی۔رات کو شہر اور بازاروں میں عوام کے رش کے پیش نظر ٹریفک پولیس بھی موجود رہے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں