Swat

مٹہ بہا، نوجوان نے زہریلی دوا کھا کر خود کشی کرلی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل مٹہ کے علاقہ بہا میں 30 سالہ نوجوان نے زہریلی دوا کھا کر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق اختر علی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا پی لی جس کو طبی امداد کے لئے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ چپریال پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں