Swat

سوات، تبدیلی بدکنے لگی، گریڈ 17 کا آفیسر، گریڈ 20 کی پوسٹ پر تعینات

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سرکار نے میرٹ اورانصاف کی دھجیاں اُڑادیں۔ سوات بورڈ کے عبوری چیئرمین کی تعیناتی میں گریڈ 19 کے سینئر آفیسرز کو نظر اندازکرکے گریڈ 17 کا آفیسر عبوری چیئرمین گریڈ 20 کی پوسٹ پر تعینات کردیے گئے۔ اس سے قبل بھی یہی آفیسر گریڈ 18 کی پوسٹ پرسوات بورڈ میں بحیثیت کنٹرولر تعینات ہیں۔ سوات بورڈ میں تعینات سیکرٹری بورڈ گریڈ 19 کے سینئرآفیسرحضرت رحمان نے صوبائی حکومت کے ا س اقدام کوعدالت میں چیلنج کردیا۔ ذرائع کے مطابق تبدیلی سرکار نے میرٹ اورانصاف کے دعوؤں کو پس پشت ڈالتے ہوئے گریڈ 17 کے جونیئر آفیسر عمر حسین جو کہ اس وقت سوات بورڈ میں بطور کنٹرولر سوات بورڈ فرائض انجام دے رہے ہیں، کو قواعد وضوابط کے برعکس گریڈ 20 کی پوسٹ پر عبوری چیئرمین بورڈتعینات کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔ بورڈ کے قواعد وضوابط کے مطابق سوات بورڈ میں بطورِ عبوری چیئرمین تعیناتی بورڈ میں سینارٹی کی بنیاد پر ہوناضروری ہے۔ اس وقت سوات بورڈ میں سینئر ترین آفیسر سوات بورڈ کے سیکرٹری حضرت رحمان ہیں، جن کا گریڈ19ہے۔ محکمہئ تعلیم اور صوبائی حکومت نے گریڈ 19 کے آفیسرحضرت رحمان کو یکسر نظر انداز کردیا ہے۔ اس سے قبل بھی اسی آفیسر عمر حسین (گریڈ 17) کو مبینہ سیاسی بنیادپر اسسٹنٹ سکریٹری بورڈ سے عبوری کنٹرولر بورڈ (جس کے لئے مطلوبہ گریڈ18ہوناچاہئے) پر بھی تعینات کیا تھا،جو تاحال اُن کے پاس ہے۔ ذرائع کے مطابق عبوری کنڑولر بور ڈ کے تعیناتی کا دورانیہ محض چھے مہینوں کے لئے ہوتاہے۔ اس دوران میں مستقل بنیاد پر اس پوسٹ کے لئے اہل آفیسر کی تعیناتی ضروری ہوتی ہے۔ سیکرٹری بورڈ حضرت رحمان نے عمر حسین کی تعیناتی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ میں اپیل دائرکرکے عمر حسین کی تعیناتی کو چیلنج کیاگیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔