Swat

پروفیسر ڈاکٹر حسن شیرسوات یونیورسٹی کے پہلے ڈین تعینات

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حسن شیرسوات یونیورسٹی کے پہلے ڈین تعینات کر دیے گئے۔ اُن کو ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز تعینات کیا گیا ہے۔اُن کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن گذشتہ روز گورنر خیبر پختونخواہ کی منظوری کے بعد ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا۔پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر تقریباً 20 سال سے شعبہئ درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔وہ سال 2011ء میں یونیورسٹی آف سوات سے منسلک ہوئے۔ تدریس کے شعبے میں اُن کو متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔ سال 2005ء میں اُن کو بیسٹ باٹنسٹ ایوارڈ دیا گیا جب کہ سارک کی طرف سے بھی اُن کو باٹنی کے فیلڈ میں خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں