Swat

سوات، وزیر اعلیٰ کے آبائی حلقہ میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں وزیر اعلیٰ کے آبائی حلقے میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ ٹمبر مافیا نے قیمتی درخت کاٹ کر بڑی مقدارمیں سمگلنگ شروع کردی ہے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ چاڑما اور چیت کارئی کے جنگلات میں درختوں کی بیخ کنی کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے آبائی حلقے تحصیل مٹہ کے چاڑما اور چیت کارئی کے جنگلات میں ٹمبر مافیا نے درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کی تازہ ترین ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ٹمبر مافیا نے بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی شروع کرکے سمگلنگ شروع کردی ہے جس سے گھنے جنگلات اب چٹیل میدان میں تبدیل ہورہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق یہ سلسلہ ایکعرصہ سے جاری ہے۔ ادھر اس سلسلے میں جب محکمہ فارسٹ کے ایس ڈی ایف او عمر خطاب سے رابطہ کیا گیا، تو ان کاکہنا تھا کہ عملے کی کمی کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم اس کے باوجود ہم نے کئی افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔ تین ایم پی او کے تحت بھی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں