Swat

”کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے“ جنرل بس اسٹینڈ مینگورہ سے بائی پاس روڈ منتقل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) ”کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے“ بار بار تواریخِ منتقلی کے بعد آخرِکار جنرل بس اسٹینڈ مینگورہ کو بائی پاس روڈ پر نئے تعمیر شدہ ٹرمینل میں منتقل کر دیا گیا۔ نئے ٹرمینل کا افتتاح 16 فروری 2019ء کو وزیر اعلیٰ محمود خان نے کیا تھا، جس کے بعد ایک بار جنرل بس سٹینڈ کو نئے ٹرمینل میں منتقل کیا گیا، لیکن چند گھنٹے بعد نئے ٹرمینل سے گاڑیاں واپس جنرل بس اسٹینڈ میں آگئیں جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بس اسٹینڈ کی منتقلی کے لئے تاریخ پہ تاریخ دی گئی، لیکن جنرل بس اسٹینڈ کو منتقل نہیں کیا جاسکا۔ منگل کو ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے جنرل بس اسٹینڈ مینگورہ کو سیل کردیا، جس کے بعد تمام مسافر گاڑیوں کو نئے ٹرمینل بائی پاس روڈ پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں