Swat

پائیداری کی بدولت پشاوری چپل دو تا تین سال خراب نہیں ہوتے

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  اس وقت بازار میں پشاور ی چپل خریدنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عید قریب آتے ہی چپل کی خریداری عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ ایک دکان میں پشاوری چپل خریدنے والے سلمان خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ پشاوری چپل خالص چمڑے سے تیار کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ چپل پیروں کو ٹھنڈ ک دیتی ہیں اور ہلکا ہونے کی وجہ سے اس کا وزن کم ہوتا ہے۔اس کو با آسانی اتارا اور پہنا جاسکتا ہے۔ پشاوری چپل دو سے تین سال تک خراب نہیں ہوتے اور استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے موسم گرما میں زیادہ لوگ پشاوری چپل ہی خرید تے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔