Swat

چارباغ پولیس اِن ایکشن،موٹرسائیکل چور گروہ کے 3ارکان گرفتار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  چارباغ پولیس نے موٹرسائیکل چور گروہ کے 3ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 4 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ ایس ایچ او چارباغ اکبرحسین اور انوسٹی گیشن انچارج روشن علی نے میڈیا کو بتا یا کہ علاقہ تھانہ چارباغ میں موٹرسائیکلوں کی گمشد گی کی اطلاعات پر پولیس نے ٹیم تشکیل دے کر تفتیش شروع کر دی۔اس دوران موٹرسائیکل چورہ گروہ کے تین ارکان رحمان علی سکنہ مانڈل ڈاگ مٹہ،محمد باچا سکنہ شکردرہ مٹہ اور شام باچا سکنہ امانکوٹ حال چارباغ کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کے دوران میں چار چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔