سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل چارباغ کے علاقہ روریاں میں راستے کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان لڑائی میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر پتھروں، لاٹھیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فریق سے عمر زادہ، ان کی اہلیہ اور بیٹا حسین احمد اور دوسرے فریق سے سرزمین اور محمد فواد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
