Swat

سوات، پولیس اہلکاروں کو روزہ لگ گیا، رکشہ ڈرائیور کی درگت بنا دی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ماہِ رمضان میں سوات پولیس کے اہلکاروں کو روزہ لگ گیا، مکانباغ میں غریب رکشہ ڈرائیور کی درگت بنا دی، رکشہ ڈرائیور کی خبر گیری پر باخبر سوات ڈاٹ کام کے ایڈیٹر کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی اور ہاتھا پائی کی بھی کوشش کی گئی۔ امانکوٹ کے رہائشی ظہور احمد ولد سردار علی باخبر سوات ڈاٹ کام کے دفتر اپنی عرضی لے کر آئے کہ اُنہیں اے ایس آئی سلیم نے سرِ عام مکانباغ چوک میں دیگر چھے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر لاتوں اور گھونسوں سے مار مار کر اَدھ موا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک جام تھی اور اے ایس آئی سلیم سادہ لباس میں گاڑی میں بیٹھا بار بار ہارن بجا رہا تھا۔ میں نے اسے کہا کہ ٹریفک جام ہے۔ اتنے میں مذکورہ اے ایس آئی کو غصہ آیا اور اس نے مکانباغ چوک میں کھڑے دیگر پولیس اہلکاروں جن میں دو اہلکار ٹریفک پولیس کی وردی میں تھے، کو آواز دی اور سب نے مل کر مجھے لاتوں اور گھونسوں سے مارا۔ انہوں نے کہا کہ میری ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سعید وزیر اور ڈی پی او سید اشفاق سے گذارش ہے کہ مجھے انصاف دلوایا جائے۔ مجروح ڈرائیور اپنا بیان ریکارڈ کروا رہا تھا کہ اتنے میں اے ایس آئی سلیم دفتر آیا اور رکشہ ڈرائیور کو غلیظ گالیاں بکنے لگا۔ دفتر میں بیٹھے باخبر سوات ڈاٹ کام کے ایڈیٹر امجد علی سحابؔ نے انہیں تحمل سے کام لینے کا کہا جس پر اے ایس آئی برہم ہوا اور دھمکی دی کہ ڈرائیور کے ساتھ ساتھ میں آپ اخبار والوں کا بھی وہ حال کروں گا کہ آپ کی آئندہ نسلیں یاد رکھیں گی۔ اے ایس آئی نے ہاتھا پائی کی بھی کوشش بھی کی، مگر لوگوں نے بیچ بچاؤ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔