Swat

مٹہ پولیس نے منشیات اور اسلحہ سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل مٹہ کے علاقہ شوخدڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ مٹہ بخت زادہ خان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی جہاں منشیات فروش اسلم سکنہ مدینہ کالونی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے 1140 گرام چرس اورایک 9 ایم ایم پستول برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک عرصہ سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں