Swat

تاریخ پہ تاریخ، سوات ایکسپریس وے 25 مئی کو بھی نہ کھل سکی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   صوبائی حکومت اور ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے سوات ایکسپریس وے کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھولنے کی آخری تاریخ گزر جانے کے بعد بھی اس کو ٹریفک کے لئے نہیں کھولا جاسکا۔ کرنل شیر خان انٹر چینج سے چکدرہ تک 81 کلومیٹر سوات ایکسپریس وے جس کا سنگ بنیاد اور پہلی بار افتتاح سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنی دور حکومت میں کیا تھا، بار بار اس کے کھولنے کے لئے تواریخ کا اعلان کیا گیا، لیکن موجودہ وزیر اعلیٰ، صوبائی وزرا اور کمشنر ملاکنڈ نے 25 مئی کو اسے چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھولنے کا اعلان کیا تھا، لیکن تاریخ گزرنے کے باوجود ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں