Swat

پی ٹی سی ایل،19 فیصد سے زیادہ اسپیشل ٹیکس،سیکڑوں صارفین نے کنکشن کاٹ دیے

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں پی ٹی سی ایل کے بلوں میں 19 فیصد سے زیادہ اسپیشل ٹیکس شامل کرنے پر سیکڑوں صارفین نے پی ٹی سی ایل کے کنکشن کاٹ دیے۔ سوات کی قبائلی حیثیت کے خاتمے کے بعد ملاکنڈ ڈویژن کے لئے حکومت نے کسٹم اور ٹیکس میں پانچ سال کی چھوٹ دی تھی، جس کی وجہ سے یوٹیلیٹی بلز میں کوئی ٹیکس شامل نہیں کیا جاتا تھا، لیکن پی ٹی سی ایل نے اپنے بلوں میں 19فیصد اسپیشل ٹیکس کے نام سے ٹیکس شروع کیا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں لوگوں نے پی ٹی سی ایل کے کنکشن کاٹ دیے ہیں اور روزانہ درجنوں کی تعداد میں لوگ فون کنکشن بھی کاٹ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں