Swat

ملوک آباد چینہ، مبینہ منشیات فروشوں گروہ کا فریق پر حملہ، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے محلہ ملوک آباد چینہ میں مبینہ منشیات فروشوں گروہ کے دوسرے فریق پر حملہ سے باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ منشیات فروش گروہ کے ارکان رحمت علی، افسر علی سکنہ کوٹکے الپورئی شانگلہ حال فضاگٹ سوات کا ایک بھائی پولیس نے منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا تھا، جو جیل میں ہے۔ ان کو شک تھا کہ ملوک آباد کے ثانی گل اور ان کے بیٹے حمزہ نے ان کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی تھی، جس پر گذشتہ روز انہوں نے ان پر چاقوں اور چھریوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ثانی گل موقع پر جاں بحق اور ان کا بیٹا حمزہ شدید زخمی ہوگیا۔ مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مینگورہ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔