سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے خاتمے کے خلاف سیاسی جماعتوں، مختلف تنظیموں اور سول سو سائٹی نے عید کے بعد شدید احتجاج کا اعلان کردیا۔ پختون خواہ میپ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق صوبہ کے تمام اضلاع میں ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال موجود ہیں۔ سوات کے تین ایم این ایز اور نو ایم پی ایز کی موجودگی میں ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال کا خاتمہ سوات کے عوام کے ساتھ بدترین سلوک ہے جس کے خلاف سیاسی جماعتیں، تاجر تنظیمیں اور سول سو سائٹی مل کر عید کے بعد شدید احتجاج کریں گے۔
Swat
