سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت چاند رات یا دیگر تقاریب کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر فوری طورپر پابندی عائد کی ہے۔ اس سلسلے میں مقامی پولیس کو واضح طورپر سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ یہ حکم فوری طور پر 30 دنوں کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔
Swat
