Swat

جماعت اسلامی سوات، محمد امین کی زیر صدارت ضلعی ذمہ داران کا اہم اجلاس

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی ذمہ داران کا اہم اجلاس ضلعی ہیڈ کوارٹرادارہ الخدمت ا لاسلامیہ بنڑمینگورہ میں ضلعی امیر محمدامین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ سمیت تیل کے نرخوں اور مہنگائی میں اضافے کو مسترد کردیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیرسابق ایم پی اے محمد امین نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔آئی ایم ایف کی غلامی کے لیے عوام کا تیل نکالا جارہا ہے۔ عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیااور کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف میدان میں نکلیں گے۔ملک دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں