سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے خاتمے کے خلاف سیاسی جماعتوں، ڈاکٹرز اوردیگرمکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والوں جن میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، زاہدخان، میاں گل علیم، اسحاق زاہد، خالد محمود، اکرام خان، شاہِ دوران، روح الامین، ڈاکٹرجمیل احمد، تمام ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اور کلاس فور ایسوسی ایشن کے صدر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا خاتمہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں ڈی ایچ کیو ہسپتال موجود ہیں، صرف سوات میں اس کو ختم کرناسمجھ سے بالاترہے، لیکن سوات کی تمام سیاسی جماعتیں، ڈاکٹرز برادری اورسوات کے عوام اس کومستردکرتے ہیں۔کہا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کاخاتمہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔
